نئی دہلی ،6؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اسی ہفتہ نو اگست، جمعرات کو ہوگا اور اس کے لئے آٹھ اگست بدھ تک نومینیشن کئے جا سکتے ہیں۔
ایوان کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے آج راجیہ سبھا میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نو اگست کو صبح 11 بجے ہوگا۔اس کے لئے نومینیشن آٹھ اگست، بدھ 12 بجے تک قبول کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد کوئی نومینیشن قبول نہیں کئے جائیں گے۔راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین جولائی میں رٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا ہے۔